لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت کردی۔
لیگی رہنما جاوید لطیف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نجی ٹی وی سے گفتگو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آپ یہ بات کرتے ہیں کہ سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہیں 600فیصد بڑھ گئیں،میں تو ایک فیصد بڑھنے کے حق میں نہیں ہوں
آپ یہ بات کرنےہیں کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہیں٪600بڑھ گئیں، میں تو ایک فیصد بڑھنے کےحق میں نہیں ہوں اسکی وجہ یہ ہے کہ جو بندہ اسمبلی میں پہنچتا ہے اللہ تعالیٰ نے اسے وسائل دیئے ہوتے ہیں وہ اگر نظر دوڑائےتو مہنگائی میں پسے لوگوں کے مقابلےمیں اسکا بہت اچھا گزارا ہوتا ہے۔ pic.twitter.com/5zoqZRyjTr
— Mian Javed Latif (@Mian_JavedLatif) July 13, 2025
،لیگی رہنما نے کہاکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو بندہ اسمبلی میں پہنچتا ہے اس کو اللہ نے اتنے وسائل دیئے ہوتے ہیں کہ وہ اگر نظر دوڑائے تومہنگائی میں پیسے لوگوں کے مقابلے میں اس کا بہت اچھا گزارا ہوتا ہے۔
Pakistan Image