لیونگ انڈس کے تحت سٹیک ہولڈرز سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

دبئی(پاکستان امیج) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا کہنا ہے کہ لیونگ انڈس وژن کے باعث ہم اپنے مستقبل کو محفوظ کر سکتے ہیں،لیونگ انڈس کے تحت سٹیک ہولڈرز سے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

دبئی میں نگران وزیراعظم نے پاکستان پویلین میں لیونگ انڈس انیشی ایٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے،پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے،ماحول اور پانی کے چیلنجز سے متعلق حکومت کی ترجیحات واضح ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ مشترکہ ذمے داریوں سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبرد آزما ہو سکتے ہیں،محکمہ فوڈ اینڈ کلچر نے زراعت کی ترقی کیلئے شاندار کردار ادا کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *