لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے حوالے سے محکمہ اطلاعات کا اہم بیان

پشاور(پاکستان امیج)محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے جاری اپنے ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا بیان جھوٹا ہے، صحت کارڈ کے حوالے سے چند عناصر پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی ٹرمینیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے، ہم کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت اور شفاف کارکردگی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد میں منصوبے جاری رکھیں گے، کہیں بھی غفلت یا بے ضابطگی سامنے آئی تو بلاامتیاز احتساب ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *