لیبیا کشتی حادثے میں ملوث اہم ملزم گرفتار

گوجرانوالہ(پاکستان امیج)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے اورگرفتار ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24 لاکھ روپے وصول کیے تھے اور ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ لیبیا میں 5 فروری کو تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *