لڑکی کی آواز سے ڈاکووں کے جھانسے میں آنے والا نوجوان کس طرح واپس آیا ؟

کراچی(پاکستان امیج) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4 ماہ بعد شکارپور کے بیگاڑی کچے سے برآمد کرالیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مغوی کو اغواکاروں نے وائس چینجر سے لڑکی کی آواز کے ذریعے شکار پور بلایا اور اغواکرکے کچے میں لے گئے۔مغوی علی عباس کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا۔

مغوی علی عباس کے اہل خانہ سے 70 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا تاہم پولیس نے شکار پور کے بیگاڑی کچے سے مغوی کو بازیاب کرایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ مغوی کو اس کی فیملی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *