لڑکیوں کو ویل سیٹل دلہے کی تلاش ہے تو کس عمر کے لڑکے سے شادی کریں؟ صبا فیصل نے بتا دیا

لاہور (پاکستان امیج) اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو ویل سیٹل دلہے کی تلاش ہے تو 45 سال کی عمر کے “لڑکے” سے شادی کریں۔

روزنامہ” جنگ” کے مطابق اداکارہ صبا فیصل نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ہمارے معاشرے میں 25 یا 30 برس کے لڑکے تو ابھی خود دوسروں کے سہارے ہوتے ہیں۔ آج کل کی لڑکیوں کی خواہش ہے کہ جونہی شادی ہو تو انہیں سب کچھ ہی مل جائے مگر 25 سے 30 سال تک کے لڑکے خود ابھی جدوجہد کے دور سے گزر رہا ہوتا ہے اور ممکن نہیں کہ وہ لڑکی کو اپنا گھر، گاڑی سمیت تمام سہولیات فراہم کر سکے۔

اگر لڑکیاں اپنی عمر کے مطابق لڑکوں سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہیں علم ہونا چاہئے کہ وہ لڑکے ابھی معاشی طور پر خودمختار نہیں ہو سکتے لہٰذا اگر سب کچھ چاہئے تو 45 سال کے مرد سے شادی کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *