لڑکیاں شادی شدہ مردوں کو پسند کر تی ہیں: اداکارہ فاطمہ آفندی

کراچی (پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ فاطمہ آفندی کا کہنا ہے کہ آج کل لڑکیاں شادی شدہ مردوں کی طرف مائل ہورہی ہیں۔
اداکارہ فاطمہ آفندی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے کیریئر سمیت نجی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کئے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آج کل میں نے بیویوں کو دیکھا ہے اگر کسی کا شوہر کسی لڑکی کی طرف مائل ہوجائے تو بیویاں اس لڑکی سے جھگڑنے پہنچ جاتی ہیں لیکن درحقیقت تو آپ کا اپنا سکہ کھوٹا ہے کیوں کہ آپ کا شوہر دودھ پیتا بچہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کیسز میں میری نظر میں عورت بھی مکمل طور پر بے قصور نہیں کیوں کہ جو میں اپنے اردگرد دیکھ رہی ہوں وہ یہ کہ لڑکیاں اب شادی شدہ مردوں کو پسند کررہی ہیں کیوں کہ شادی شدہ مرد معاشی طور پر زیادہ مضبوط ہیں یوں کہیں اب چیزیں بہت materialistic ہوگئی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سب میں کہیں زیادہ سوشل میڈیا کا بھی کردار ہے کیوں کہ اب لوگ اپنے بجائے سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی دوسروں کی زندگیوں سے متاثر ہورہے ہیں اور پھر وہ اس بات پر قائم ہیں کہ اب ہمیں بھی ایسی ہی زندگی چاہئے اور یہ سب دیکھ کر مجھے اپنے بچوں کیلئے ڈر لگتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *