لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی، عظمیٰ بخاری

لاہور(پاکستان امیج)ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لڑکوں جم کر کھیلو انشا اللّٰہ جیت آپ کی ہوگی۔ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں، قوم کا دل مت توڑنا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میری اور پوری قوم کی دعائیں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں، لڑکوں یہ آپ کا دن ہے آپ کو پورے عزم، یقین اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاکستان ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ قومی ٹیم آج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی، شاہین آج بھرپور کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح یاب ہو کر لوٹیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پوری قوم شاہینوں کی فتح کے لیے دعا گو ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *