لوگ صرف اسٹارز کِڈز کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، کریتی سینن

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن کا کہنا ہے کہ لوگ صرف سپر اسٹارز کے بچوں کو ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں جس میں میڈیا کا بھی ایک بڑا کردار ہے کیونکہ میڈیا بھی صرف انہیں ہی فوکس کرتا ہے۔

حال ہی میں کریتی سینن نے 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ’دو پتی‘ کی نمائش کے موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے موضوع پر کھل کر بات کی۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے کہا کہ اقربا پروری کے لیے زیادہ ذمہ دار انڈسٹری نہیں بلکہ میڈیا اور ناظرین ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ناظرین اسٹار کڈز میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے باعث فلم ساز بھی ان کے ساتھ فلمیں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کریتی نے فلم کی دنیا میں نام بنانے کیلئے اپنی جدوجہد کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کا فلم انڈسٹری سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے انہیں انڈسٹری میں جگہ بنانے میں وقت لگا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں میگزین کورز اور بڑے مواقع حاصل کرنا مشکل تھا، لیکن مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کامیابی ممکن ہے۔

کریتی نے مزید کہا کہ اگر کسی میں صلاحیت ہو تو وہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر اسٹار کِڈز بھی ناظرین سے جڑنے میں ناکام رہیں تو ان کی کامیابی ممکن نہیں ہے۔

یاد رہے کہ کریتی سینن نے فلم ’ہیروپنتی‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے فلم ’دو پتی‘ کے ذریعے پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی اپنے سفر کا آغاز کیا ہے جس میں وہ اور کاجول مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *