لمبے عرصے سے آؤٹ آف فارم فخر زمان کا پلئیر آف دی میچ بننے کے بعد بیان

کولکتہ(پاکستان امیج) قومی ٹیم کے کرکٹر فخر زمان نے بڑے عرصے بعد میچ وننگ پر فارمنس دے کر پلئیر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 81رنز بنائے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے بعد سے میں پریکٹس سیشن کے دوران اچھا پرفارم کر رہا ہوں لیکن میچز میں بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا ، یہی کرکٹ ہے ۔ پارٹنر شپ کے دوران میں عبد اللہ شفیق سے کہہ رہا تھا کہ پہلے چار اوورز کے بعد میں بڑے شاٹس ماروں گا اور یہ ہی میرا رول ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 100رنز کی پارٹنر شپ کے بعد ہم نے نیٹ رن ریٹ پر بھی توجہ دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی ناکامیوں کے بعد اب آنے والے میچز میں بھی اچھا پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *