لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو کل پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور دیگر افسران کو بھی طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کیس کی سماعت کی،عدالتی حکم کے باوجود سیشن جج اٹک پرویز الٰہی کو ساتھ نہیں لائے ، سیشن جج اٹک نے جواب جمع کراتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی اٹک جیل میں موجود نہیں ،پرویز الٰہی اسلام آباد میں ہیں،اسلام آباد پولیس نے پولیس لائنز اسلام آباد کو سب جیل قرار دیکر پرویز الٰہی کو وہیں رکھا ہوا ہے۔
عدالت نے کل پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور دیگر افسران بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
Pakistan Image