لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کیخلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مدثر سلطان تنویر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے سےمتعلق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کیخلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے،وفاقی حکومت کو چینی کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار نہیں۔

عدالت نے اس حوالے سے شوگر ملز مالکان کی دائر درخواستوں کو منظور کرلیا،عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا چینی کی قیمتوں کا تعین کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت کے روبرو شوگر ملز مالکان نے موقف اختیار کیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد چینی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیارپنجاب حکومت کے پاس ہے،اس کے باوجود وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کیا،وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی تھی،عدالت نے شوگر ملز مالکان کی درخواستوں کو منظورکرتے ہوئے چینی کی قیمتوں کا اختیار پنجاب حکومت کو دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *