لاہور (پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سےر وک دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عدالت کے حکم پیش کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
دوران سماعت جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹراکورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ یہ میرے علم میں نہیں،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی،میں ابھی پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہاہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے
عدالت نے پرویز الٰہی کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز الہٰی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار ی سےر وک دیا۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،جسٹس امجد رفیق نے کہاکہ آپ کی عزت انہی عدالتوں سے ہے،آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں،کئی بار پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے،حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں،حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تونہ کرے،پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
Pakistan Image