لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست جواب طلب کرلیا

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر حسین کی درخواست پر سماعت کی،وکیل اظہر صدیق نے کہاکہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ایکٹ کے تحت بننے والے تریبونلز پر حکم امتناعی جاری کیا جائے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *