لاہور ہائیکورٹ نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل عثمان ڈار نے کہاکہ تھانہ رنگ پورہ پولیس نے جعلسازی کے مقدمہ میں شریک ملزم کے بیان پر نامزد کیا،پولیس نے کسی قانونی جواز اور شواہد کے بغیر مقدمہ میں نامزد کیا،پولیس کا اقدام آرٹیکل 10اے کے تحت شفاف ٹرائل کے منافی ہے،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت بے بنیاد مقدمہ سے نام خارج کرنے کاحکم دے،عدالت نے درخواست گزار عثمان ڈار کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *