لاہور ہائیکورٹ ؛ پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی اور 18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

لاہورہائیکورٹ میں صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف نیب اپیل پرسماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ سنگل بنچ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے سے متعلق حقائق کے برعکس فیصلہ جاری کیا، اس حوالے سے نیب نہ تو پارٹی تھا نہ ہی نیب کو نوٹس جاری کیاگیا،نیب کو پرویز الٰہی کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نیب کی انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 18ستمبر تک پرویز الٰہی کو جواب جمع کرانے کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *