لاہور ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے درخواست ضمانت دائر کردی

لاہور(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں وفاق، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان کی اہلیہ ہوں،شوہر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر نے خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں،شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،جون 2022سے ابتک درجہ مقدمات ، انکوائریز کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تفصیلات فراہمی تک کسی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *