لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جارہے ہیں،میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔
Pakistan Image