لاہور کے کتنے مقامات پر فری وائی فائی دیا جائے گا؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

لاہور (پاکستان امیج)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور کے 100 سے بڑھا کر 200 پوائنٹس پر فری انٹرنیٹ سروس شروع کردی ہے۔

’ڈیجیٹل پنجاب‘ ویژن کے تحت شہریوں کے لیے مفت ایمرجنسی وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے، مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنسیا، مراکا اور دیگر علاقوں میں مفت انٹرنیٹ سروس شروع کر دی گئی ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق سروس کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں پولیس اور اہل خانہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔واٹس ایپ کے ساتھ خواتین کی حفاظت اور پنجاب پولیس ایپس کو مفت کنکشن کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہر مفت وائی فائی ڈیوائس کی رینج لاہور کے متعلقہ پوائنٹ سے 300 فٹ تک ہے۔ ٹیکسی کی بکنگ کے لیے مختلف ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں اور سروس سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ تاہم، مفت سروس تفریحی ایپلی کیشنز کے لیے نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *