لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے مصروف علاقے مال روڈ کے قریب واقع ایک عمارت میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت میں قائم ایک ریسٹورنٹ کی تیسری منزل پر موجود کچن سے بھڑکی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
عمارت کی بالائی منزل سے گہرے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا رہے ہیں جبکہ حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Pakistan Image