لاہور(پاکستان امیج ) لاہور میں پیشی پر عدالت جانے والے باپ اور دو بیٹوں کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے سگیاں پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹے پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ مخالفین نے سگیاں پل پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدر کے ناموں سے سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image