لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا معمہ حل، سگا بھائی ہی ملوث نکلا لیکن پکڑا کس طرح گیا؟ افسوسنا ک انکشاف

لاہور (پاکستان امیج )لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن پولیس نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کیس کی تفتیش 8 گھنٹوں میں ہی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، وہ انسان کے بھیس میں درندہ اور کوئی نہیں بلکہ بچی کا سگا بھائی ہی تھا جسے والدین نے بچانے کی بھر پور کوشش بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار کے رہائشی ملزم محمد احمد نے والدین کی عدم موجودگی میں اپنی 8 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اپنے بیٹے کو بچانے کیلئے عمران اور اس کی بیوی ساجدہ نے وقوعہ کو دوسر ا رنگ دینے کی بھر پور کوشش کی ، بیٹے کو بچانے کیلئے نامعلوم شخص کی جانب سے زیادتی کی من گھڑت کہانی بنائی گئی۔ شک ہونے پر پولیس نے والدین کو شامل تفتیش کیا تو انہوں نے اس دوران سارا واقعہ خود ہی بتا دیا ، ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے شالیمار کی حدود میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *