لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ کتنا رہا؟

لاہور (پاکستان امیج )لاہور میں عید کے تیسرے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق 2007 میں لاہور ائیرپورٹ پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تھا جب کہ اب 18 سال بعد لاہور میں عید کے تیسرے روز 9 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح یہ دن گرم ترین رہا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔اسلام آباد اور پشاور میں 44، لاہور میں 45، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈی جی خان اور جیکب آباد میں سب سے زیادہ 49 ڈگری، سرگودھا اور سبی میں 48 جب کہ گوجرانوالہ، جہلم، قصور اور منڈی بہاءالدین میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *