لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان گرفتار

لاہور(پاکستان امیج) ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ک مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اووٹیک کیا اور فائر کردیے، نوجوان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اہل خانہ کے ساتھ جارہا تھا، گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے5 فائر کیے، انہوں نے کار کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ نوجوان نے مجھے ٹارگٹ کر کے فائرنگ نہیں کی، ہوائی فائرنگ کی، پولیس واقعے پر اپنی کارروائی کر رہی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *