لاہور میں میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد

لاہور(پاکستان امیج)میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی جس پر لیسکو حکام نے جرمانہ عائد کر دیا۔انتظامیہ کے زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ تھا، میٹر کا ایک فیز ڈیڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری رہے گی، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *