لاہور میں معروف ٹک ٹاکر ’ نانی والا ‘ کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(پاکستان امیج )پاکستان کے معروف ترین ٹک ٹاکر ’ ندیم نانی والا ‘ کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس لاہور کے مطابق ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ڈیفنس پولیس نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یاد رہے کہ ندیم نانی والا ٹک ٹاک پر مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے اور اپنی دولت کی نمائش کرنے سے مشہور ہیں، وہ اکثر اوقات آئی فون بانٹنے کے دعوے بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *