لاہور میں شوہر نے دوسری بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، پریشان کن انکشاف

لاہور (پاکستان امیج) پہلی بیوی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے میں شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شوہرنے دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اقرا اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اعجاز نے جھگڑا کرنے پراقرا کوگولیاں ماردیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اعجاز نے اقرا سے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ ملزم فائرنگ کرکے دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مقتولہ اقرا کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *