لاہور میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق

لاہور(پاکستان امیج)لاہور میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آیا جہاں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے انیقہ نامی خاتون زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے والد شیخ شوکت جاوید نے مغل پورہ پولیس کو درخواست دی جس میں بتایا گیا کہ بیٹی انیقہ کی شادی 4 سال قبل جنید غلام فرید نامی شخص سے ہوئی تھی، شادی کے بعد شوہر اور سسرالیوں کا انیقہ سے لڑائی جھگڑا رہنے لگا اور انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا معمول بنالیا۔

پولیس کے مطابق انیقہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *