لاہور (پاکستان امیج )لاہور میں ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے کے بعد 2بچیاں لقمۂ اجل بن گئیں ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں فیملی نے 16 اگست کی رات کو ریسٹورینٹ سے کھانا کھایا تھا۔کھانا کھانے کے بعد 6 سالہ تحریم اور 4 سال کی ارحا کی طبعیت خراب ہونا شروع ہوگئی اور بدقسمتی سے زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے دونوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فوڈ اتھارٹی نے فوڈ پوائنٹ کو سیل کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ہوٹل مالک اور کچن سٹاف کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Pakistan Image