لاہور میں جلسہ کیسا ہو گا اورنواز شریف کا اب بیانیہ کیا ہو گا ؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

سیالکوٹ (پاکستان امیج) لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ کیسا ہو گا اور نواز شریف کا بیانیہ کیا ہو گا ؟ سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے بتا دیا۔ “جنگ ” کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا بیانیہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بدحالی پر قابو پانا ہے، لاہور جلسہ گاہ میں تو 2 روز سے ہی رونق نظر آ رہی ہے، میری 35 سال کے سیاسی کیریئر کا یہ بہت بڑا جلسہ ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی آج پیپلز پارٹی زندہ ہے، بھٹو کو پھانسی لگانے والوں کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں۔نوازشریف کو جلا وطن کرنے والے مشرف کو لوگ بھول چکے ہیں، نواز شریف کا استقبال آج بھی ہو رہا ہے۔ایک شخص نے ملکی سالمیت کو للکارا جبکہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد مسلم لیگ (ن) کا قافلہ خواجہ آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سے لاہور روانہ ہو گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *