لاہور میں بیٹی کی پسند کی شادی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

لاہور(پاکستان امیج) بیٹی کی پسند کی شادی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

لیاقت آباد پولیس نے چھری کے وار سے بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ بیٹی سحر نے چند روز قبل پسند کی شادی کی جس پر والدین میں جھگڑا ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم یاسر نے طیش میں آکر سالی کے گھر لیاقت آباد جا کر بیوی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد کے مطابق متاثرہ خاتون آمنہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *