لاہور میں بڑے بھائی نے بیہمانہ تشدد کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

لاہور (پاکستان امیج) کوٹ لکھپت کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈ کے رہائشی فیصل کا بڑے بھائی رمضان کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ملزم رمضان نے بھائی پر تشدد کرتے ہوئے اسے اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی فیصل کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق فیصل کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان فرار ہوگیا ہے، و اقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *