لاہور (پاکستان امیج ) بس میں بچی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم دوران سفر کم سن بچی کو مسلسل ہراساں کرتا رہا ،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں بس میں ہراسگی کی شکایت موصول ہوئی ، خاتون نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی، ورچوئل پولیس سٹیشن کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گا اور بس کی لوکیشن دی گئی ، اہلکاروں کو بس کے اگلے سٹاپ پر بھیجا گیا جہاں پہنچتے ہی خاتون کی نشاندہی کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
Pakistan Image