لاہور میں احتجاج اور جلاو گھیراؤ؛ سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔عدالت نے دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں پر سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ تھانہ اسلام پورہ، تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔ پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

دوسری جانب، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشت گری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے 15 اکتوبر تک سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *