لاہور سے افسوسناک خبراہم شخصیت کا انتقال ہو گیا

لاہور(پاکستان امیج)سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز نے 7 فروری 2000ء سے 17 جولائی 2000ء تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ لاہور ہائیکورٹ کے 34 ویں چیف جسٹس تھے۔

سابق چیف جسٹس کی عدلیہ کیلئے گراں قدر خدمات پر وکلاء، ججز اور دیگر عدالتی حلقوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *