لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آج صبح قصور،پاکپتن، کمالیہ ،سرگودھا۔چیچہ وطنی،چنیوٹ،وہاڑی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج سے 17جولائی کے دوران ملک کے بعض مقامات پر شدید بارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، سندھ ،خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلو چستان، گلگت بلتستان اورکشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور نشیبی علا قے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

گزشتہ روز ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کےمختلف شہروں میں بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے نشیبی علاقےزیر آب آگئے۔ بارش کے باعث مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *