لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز بارش کا امکان

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی مون سون کا سسٹم موجود ہے جس کے سبب لاہور میں آج بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں متوقع بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمیٰ اور محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و ملازمین کو الرٹ کر دیا گیا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے ایمرجنسی سینٹرز میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بارش کی صورت میں آپریشنل اسٹاف افسران و ملازمین نکاس آب کے لیے فیلڈ میں موجود ہوں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *