لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

لاہور(پاکستان امیج)لاہور اور کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی،گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڑ ،لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، قلعہ گجر سنگھ ،اکبر چوک،ٹاؤن شپ، فیصل ٹاؤن اورگلبرگ کے علاقے شامل ہیں،بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔

ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ابر کرم برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا،شہرقائد میں گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، گلستان جوہر ،ملیر، قائدآباد، ایئرپورٹ کے علاقوں میں بارش ہوئی،گرمی کازور ٹوٹنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *