لاہورہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پرپی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ الیکشن کمیشن نے مخصوص سیٹوں کے فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھادیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد درخواست قابل سماعت نہیں،عدالت نے پی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *