لاہورکے فارم ہاؤس میں فحش حرکات کرتے ہوئے 4 لڑکیوں سمیت 12 افراد گرفتار

لاہور (پاکستان امیج) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس میں فحش حرکات کرتے ہوئے 4 لڑکیوں سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے نواحی قصبے باٹا پور کے فارم ہائوس میں ڈانس پارٹی اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 لڑکوں اور 4 لڑکیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان فارم ہاؤس پر فحش حرکات کرتے ہوئے ڈانس پارٹی کررہے تھے، گرفتار ملزمان میں سیف ،شکیل،عنصر اور اسامہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ ایک ملزم چھاپے کے دوران جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *