لاہور؛ جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، ایک گارڈ کی حالت خراب

لاہور(پاکستان امیج) جنرل اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے کے بعد دھواں بھرنے سے ایک گارڈ کی حالت خراب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق آگ چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے گائنی وارڈ میں دھواں بھر گیا تھا۔

اسپتال سے حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق جنرل اسپتال کی ایمرجنسی میں گارڈ کا علاج جاری ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *