لاہور؛تحریک انصاف کی احتجاج کی کال، پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کے باعث پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزصوبے بھر میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کردی گئی،اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی تمام سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئیں،موٹروے، رنگ روڈ اور شاہدرہ سے راولپنڈی جانیوالی سڑکیں بھی بند کر دی گئی۔

بابوصابوانٹرچینج ٹول پلازہ پر بھی 12سے زائد کنٹینرز موجودہیں،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن، پریزن وین، پولیس کی نفری بھی موجود ہے، عام شہریوں کو بھی راولپنڈی، اسلام آباد جانے سے روک دیا گیا،جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تو گرفتاریاں ہونگی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *