لاہور(پاکستان امیج)سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں اب وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔اس وقت وہ اسٹیج پر موجود ہیں ، نواز شریف جب اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے مریم نواز کو گلے لگایا اور دونوں آبدیدہ ہوگئے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا۔سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔
انشاءاللہ
شیر
چوتھی واری فیر#خوش_آمدید_نوازشریف#TheEraOfNawazSharif pic.twitter.com/FAbX2G28KA— PMLN (@pmln_org) October 21, 2023
انہوں نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کیے، ان کا بائیو میٹرک سرٹیفکیٹ بھی لیاگیا۔
نواز شریف کی امیگریشن کے دوران ان کے ساتھ آنے والے مسافر طیارے پر رہے جبکہ نور اعوان اور ناصرجنجوعہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیارے سے اترگئے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پرنوازشریف نے تقریباً دوگھنٹے قیام کیا۔ بعدازاں نواز شریف خصوصی پرواز پر لاہور پہنچ گئے جہاں شہباز شریف سمیت کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
نوازشریف کےہیلی کاپٹرکیلئے شاہی قلعےکے پاس دیوان خاص پر ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے۔ نواز شریف نے ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد نماز ادا کی، شہبازشریف، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور دیگر رہنماؤں نے نماز اداکی۔
Pakistan Image