قیمتی پتھروں کی برآمدات کا فروغ ، ملک میں نئی جم اسٹون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے ملک میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کے فروغ کیلئے ملک میں نئی جم اسٹون ڈیولپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے پارلیمان سے نئی جم اسٹون اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے پر رائے مانگ لی ہے، نئی اتھارٹی کی ذمہ داری وزارت صنعت و پیدوار کو دی جائے گی۔وزارت تجارت صرف تجارتی روابط کے فروغ کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش کا کام کر سکتی ہے، اس لئے وزارت تجارت نے تجویز دی ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار مائننگ ریگولیشن، پروڈکشن، اور لوکل پروسیسنگ جیسے امور بہتر طور پر نمٹا سکتی ہے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ مجوزہ اتھارٹی جم اسٹون سیکٹر کو باضابطہ بنانے اور برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق جم اسٹون اتھارٹی کے قیام سے ان ریگولیٹڈ مائننگ، لمٹیڈ ویلیو ایڈیشن اسمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی، اتھارٹی کے قیام سے غیر تیار شدہ جم اسٹونز کی برآمدات کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار میں بھی نئی اتھارٹی کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، پاکستان کی جم اسٹون کی برآمدات کا حجم 7 ملین ڈالر سالانہ تک محدود ہے، نئی اتھارٹی کے قیام سے چین، تھائی لینڈ اور یورپ کو جم اسٹون برآمدات بڑھانے اور جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکا کے برابر کوالٹی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی تجارت نے جم اسٹون اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *