قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی

اسلام آباد(پاکستان امیج) معاشی ابتری اور قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے سبب پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں سالانہ بنیاد پر 11فیصد کمی آ گئی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نومبر 2023ءمیں ملک بھر میں 13لاکھ 70ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں جو نومبر 2022ءکی نسبت 11فیصد کم ہیں۔
عارف حبیب لمیٹڈ کی طرف سے شیئر کیے گئے ڈیٹا کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی کا سبب ان کی قیمتوں کا زیادہ ہونا اور ملک کی معاشی حالت ناگفتہ بہ ہونا بتایا گیا ہے۔ نومبر 2022ءکی نسبت نومبر 2023ءمیں پٹرول کی فروخت میں 15فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 3فیصد کمی آئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *