قوم کا عدالتوں، احتساب کے اداروں پر اعتماد نہیں رہا، سراج الحق

لاہور (پاکستان امیج) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدالتیں اور احتساب کے ادارے مذاق بن گئے، ان دونوں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ طاقتور کے لیے قانون اور انصاف موم کی ناک ہے، اقتدار میں ہونے اور نہ ہونے پر انصاف کے معیار بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ملک بچا سکتے ہیں، 8فروری کو سٹیٹس کو کی سیاست دفن کر دیں،عوام ووٹ کی طاقت سے لٹیروں اور ظالموں کا احتساب کریں۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ”قرض اتارو ملک سنوارو“ لے کر ”روٹی، کپڑا، مکان“ تک کرپشن کی داستانیں ہیں، تبدیلی کے نام پر بھی قوم کا وقت ضائع کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *