قومی ہاکی ٹیم بھی یومِ آزادی کے موقع پر جوش و جذبے سے سرشار

بیلجیم (پاکستان امیج)ہاکی ورلڈکپ کے لیے نیدرلینڈز میں موجود قومی ٹیم بھی یومِ آزادی کے موقع پر جوش و جذبے سے سرشار ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے جوش و جذبے میں رنگی قومی ہاکی ٹیم ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

قومی ٹیم نے بس میں سفر کے دوران دل کو چھو لینے والے ملی نغمے گا کر آزادی کی خوشیوں میں اپنا حصہ ڈالا۔

واضح رہے کہ ہاکی ورلڈکپ 15 سے 30 اگست تک بیلجیم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف اور دوسرا میچ 17 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *