قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیئے

لاہور (پاکستان امیج) بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں، دیگرکھلاڑی بنگلادیش کے میچ کے بعد دستخط کریں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں اتوار کو کولکتا میں موصول ہوگئی تھیں، کچھ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کردیے ہیں تاہم بنگلادیش کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز رکھنے کی وجہ سے مینجمنٹ نے وقتی طور پر کھلاڑیوں سے دستخط لینے کا سلسلہ روک دیا ہے، باقی رہ جانے والے کھلاڑی بھی آنے والے دنوں میں دستخط کردیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی نے دستخط کرنے سے انکار نہیں کیا ہے لیکن سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل سی اور ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو معاوضہ میں بہت زیادہ فرق کی وجہ سے کچھ تحفظات ہیں۔سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 60 لاکھ 30 ہزار روپے اور بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 41 لاکھ 47 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 65 ہزار اور ڈی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 11 لاکھ 32 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *