قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے 6000 تیز ترین ون ڈے رنز کا ریکارڈ برابر کردیا

کراچی(پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے 6000 تیز ترین ون ڈے رنز کا ریکارڈ برابر کردیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریزکے ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کیے ہیں، بابر نے 123 اننگز میں چھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

بابراعظم ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر ہیں، اس فہرست میں سابق کپتان انضمام الحق 11 ہزار 701 رنز کیساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، انکے بعد محمد یوسف (9,554) اور سعید انور (8,824) کیساتھ دوسرے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے بھی 123 اننگز میں چھ ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *