نئی دہلی (پاکستان امیج) ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کل وطن واپسی کے لیےکل روانہ ہوگی۔
پاکستان ٹیم کےکچھ کھلاڑی کل صبح اور کچھ شام میں بھارت سے دبئی پہنچیں گے، پاکستان ٹیم کےکھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے شہروں کی فلائٹ لیں گے۔
خیال رہےکہ قومی ٹیم اس وقت کلکتہ میں موجود ہے جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف اپنا ورلڈکپ2023 کا آخری میچ کھیل رہی ہے۔ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رن کا ہدف دیا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 6.4 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستان ناممکن کو ممکن کرنے میں ناکام رہا۔
Pakistan Image